حضرت ابراہيم علیہ السلام قرآن مجيد كی روشنی میں توحيد كے علمبردار

IQNA

حضرت ابراہيم علیہ السلام قرآن مجيد كی روشنی میں توحيد كے علمبردار

12:17 - May 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1541728
بلاگ گروپ: وہ واقعا توحيد كے علمبردار اور پرچار كرنے والے ہیں كيونكہ انہوں نے عملی زندگی میں توحيد كا سكہ جمانے كی خاطر كسی قسم كی قربانی سے دريغ نہیں كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگر BEST نے حضرت ابراہيم علیہ السلام كی زندگی پر قرآن كی روشنی میں مفصل گفتگو كی اور اس میں حضرت ابراہيم علیہ السلام كی زندگی كے مختلف گوشوں كو اجاگر كيا گيا ہے- بلاگر كے بقول حضرت ابراہيم علیہ السلام واقعا توحيد كے ّٰ علمبردار تھے كيونكہ انہوں نے پوری زندگی بت پرستی اور شرك كے خلاف جہاد میں گذار دی–بلاگر مزيد كہتا ہے كہ توريت بھی حضرت ابراہيم علیہ السلام كی شان میں رطب اللسان ہے اور ان كی عظمت و بزرگی كو بيان كرتی ہے كہ كس طرح حضرت ابراہيم علیہ السلام كی پوری كی پوری زندگی توحيد كا پرچم بلند كرنےمیں گذری ہے ۔البتہ اس وقت توريت میں ايسے مطالب موجود ہیں-جن كی حضرت ابراہيم علیہ السلام كی طرف نسبت دينا صحيح نہیں ہے-

نظرات بینندگان
captcha