كتاب ٫٫ سيمای نماز در آثار استاد حسن زادہ آملی ٬٬ كی اشاعت

IQNA

كتاب ٫٫ سيمای نماز در آثار استاد حسن زادہ آملی ٬٬ كی اشاعت

10:22 - June 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1550565
ادبی گروپ : سيمای نماز نامی كتاب صلاة پبلشرز كے تعاون سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جناب عباس عزيزی كی تحرير كردہ كتاب صلٰوة پبلشرز كے تعاون سے پانچ ہزار كی تعداد میں چھپ كر منظر عام پر آ گئی ہے –
یہ كتاب ۱۲ ابواب پر مشتمل ہے جن میں سے بعض كی طرف اشارہ كيا جا رہا ہے-
نماز كی اہميت
نماز كے اسرار
نماز كے آثار
نماز شب
حضور قلب
آداب نماز
اہميت دعا
نماز كی بركات كے سلسلہ میں اس كتاب میں لكھا ہے نماز انسان كو ماديات كی دنيا سے نكال كر معنويات كے عالم میں پہنچا ديتی ہے –رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمايا سنتی نمازوں ﴿نوافل﴾كے ذريعہ خدا كا قرب حاصل كرو-
129312
نظرات بینندگان
captcha