ہندو بچی كو قرآن مجيد حفظ كرنے كاشو ق

IQNA

ہندو بچی كو قرآن مجيد حفظ كرنے كاشو ق

11:48 - June 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1555454
بين الاقوامی گروپ :ھندو مذھب سے تعلق ركھنے والی ۹ سالہ بچی حافظ قرآن بننا چاہتی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انڈين مسلم اخبار سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے صوبہ بہار سے تعلق ركھنے والی ھملاتا چوراسی نامی نو سالہ بچی شہر پٹنا كی جامع مسجد میں جا كر قرآن حفظ كرتی ہے –
ھملاتا چوراسی كے اسلامی مدرسہ مدينة العلوم میں عربی كی تعليم بھی حاصل كر رہی ہے تاكہ عربی سے آشنا ئی حاصل كرنے كے بعد كل قرآن كی حافظ ہو جاۓ گی –لڑكی كے والد كومار چوراسی نے بھی اپنی خوشی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ میں چاہتا تھا كہ ميری بیٹی عربی زبان سے واقف ہو جاۓ –جب میں نے ديكھا كہ اس نے عربی پڑھنا سيكھ لی ہے تو میں نے اس سے كہا كہ تم آخر آسمانی كتاب قرآن كو كيوں نہیں حفظ كرتی –بچی كی ماں نے بھی خوشی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ ہندوستان میں كسی اسلامی راہنما نے ميری بچی كے حفظ قرآن كے سلسلہ میں مخالفت بھی نہیں كی بلكہ وہ لوگ بھی اس خبر سے خوش ہوۓ ہیں –
134866

نظرات بینندگان
captcha