تبريز میں ٫٫ بوستان معرفت ٬٬ نامی ٦۰ قرآنی اداروں كا افتتاح

IQNA

تبريز میں ٫٫ بوستان معرفت ٬٬ نامی ٦۰ قرآنی اداروں كا افتتاح

10:04 - June 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1557607
اعزازی گروپ : فرھاد شيدائی : ادارہ تبليغات اسلامی مشرقی آذربائيجان كے سربراہ نے كہا كہ ۱۷ جمادی الثانی سے تبريز میں ٦۰ اداروں كا افتتاح كيا جاۓ گا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام و المسلمين علی جديد بناب نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوۓ كہا كہ تبريز كے مدارس اور مساجد میں یہ ادارے اپنی كار كردگی كا آغاز كریں گے –
انہوں نے مزيد كہا كہ بوستان معرفت كی جانب سے دينی اور قرآنی معارف پر مشتمل كلاسیں منعقد كی جائیں گی اور دورے میں شركت كرنے والے طلباء كو سياحت كے لیے مختلف علاقوں میں لے جايا جاۓ گا –
136815
نظرات بینندگان
captcha