صوبہ اصفہان كی ۳۰۰ مساجد میں تفسير نور كی تدريس

IQNA

صوبہ اصفہان كی ۳۰۰ مساجد میں تفسير نور كی تدريس

0:00 - June 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1558064
قرآنی سر گرمياں گروپ: صوبہ اصفہان كی ۳۰۰ مساجد میں ثقافتی اداروں كی جانب سے تفسير نور كی كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے جس كا سلسلہ ماہ شعبان المعظم تك جاری رہے گا۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں حجة الاسلام محسن قرائتی كی تحرير كردہ كتاب تفسير نور كی تدريس كی جائے گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق نماز مغربين كے بعد یہ كلاسیں منعقد كی جائیں گی جس میں مختلف سن و سال ركھنے والی عورتیں ومرد شركت كریں گے تدريس كے فرائض مساجد كے ائمہ جماعات انجام دیں گے۔
كلاسوں كے اہتمام كا مقصد معارف قرآن كی ترويج بتايا گيا ہے۔
۱۳۸۰۷۳
نظرات بینندگان
captcha