حضرت فاطمہ زہرا (ع) گلدستہ خلقت

IQNA

حضرت فاطمہ زہرا (ع) گلدستہ خلقت

12:03 - July 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1558425
فكر ونظر گروپ:پيغمبر اسلام (ص) كی دختر گرامی كی سوانح حيات كا اجمالی خاكہ“گلدستہ خلقت“نامی كتاب میں بيان كيا گيا ہے جسے سيد ضياءمرتضوی نے تحرير كيا ہے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ آزربائيجان كی رپورٹ كے مطابق حضرت فاطمہ الزہرا(ع) پيغمبر اسلام (ص) كی دختر گرامی ہیں ٓاپ كی والدہ حضرت خديجہ الكبری ہیں، آپ(ص) كے القاب میں سے زہرا، صديقہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، مباركہ، بتول معروف ہیں ، آپ كا سب سے مشہور لقب زہرا ہے جس كے معنی روشن اور درخشاں كے ہیں ، چونكہ آپ مسلمان خواتين میں درخشان ہیں اور ان كے لئے بہترين نمونہ عمل ہیں ،آپ كی شادی خانہ آبادی امير كائنات حضرت علی بن ابی طالب (ع) سے ہوئی ، آپ كی اولاد میں حضرت امام حسن(ع) حضرت امام حسين (ع) ، حضرت ام كلثوم اور زينب كبری (ع) شامل ہیں۔

آپ كے فضائل و مناقب اور اسی طرح آپ پر پڑنے والے مصائب بھی اس قدر زيادہ ہیں كہ جن كو لكھنے سے قلم عاجز ہے۔

۱۳۸۱۸۲

نظرات بینندگان
captcha