زابل میں قرآنی محفل كا اہتمام

IQNA

زابل میں قرآنی محفل كا اہتمام

10:23 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558719
قرآنی سرگرمياں گروپ : ۱۵ جمادی الثانی شہر زابل میں خواتين كے لیے ايك خصوصی قرآنی محفل كا انعقاد كيا گيا تھا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں سازمان تبليغات اسلامی زابل كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ دھقان ٬٬ نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ تلاوت قرآن سے انسان كے قلب كو اطمينان حاصل ہوتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اھلبيت علیھم السلام كی روايات كے مطابق حاملان قرآن كا گروہ انبياء اور اولياء الھی كے بعد تيسرا گروہ ہے جو پروردگار كے نزديك خاص مقام كا حامل ہے –
امام جمعہ ايرانشہر حجة الاسلام و المسلمين ٫٫ ملكی ٬٬ نے بھی اس محفل میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ عالم انسانيت معنوی فقدان كی وجہ سے رنج و الم میں مبتلا ہے جب كہ وہ آيات قرآن كی تلاوت كر كے اپنی روح كو سكون پہنچا سكتی ہیں –
138672

نظرات بینندگان
captcha