كابل میں خودكش حملہ، تين ہلاك

IQNA

كابل میں خودكش حملہ، تين ہلاك

11:27 - July 02, 2007
خبر کا کوڈ: 1558777
افغان حكام كے مطابق دارالحكومت كابل میں ہونے والے ايك خود كش حملے میں حملہ آور كے علاوہ ايك امريكی شہری اور ايك نيپالی سكيورٹی گارڈ ہلاك ہو گيا ہے۔


اس حملے میں آٹھ افراد كے زخمی ہونے كی بھی اطلاع ملی ہے
یہ حملہ شہر كے مشرقی نواحی علاقے پل چرخی میں واقع جيل كی جانب جانے والے نجی سكيورٹی قافلے پر كيا گيا۔ حملے میں خود كش حملہ آور كی كار اور امريكی فوج كی دو گاڑياں تباہ ہوگئیں۔

اس سے قبل پوليس حكام كی جانب سے كہا گيا تھا كہ یہ حملہ غير ملكی فوجيوں كی ايك گاڑی پر ہوا اور اس میں دو فوجيوں كی ہلاكت كا خدشہ ہے۔افغان حكومت اور افغانستان میں موجود غير ملكی افواج كے خلاف سرگرمِ عمل طالبان نے اس حملے كی ذمہ داری قبول كی ہے۔

اس حملے كے ايك عينی شاہد گل احمد كا كہنا تھا `میں نے ايك كار كو تيزی سے غير ملكی قافلے كے پاس جاتے ديكھا۔ پھر ايك زوردار دھماكہ ہوا جس كے بعد میں نے دھواں اور شعلے اٹھتے ديكھے۔ كچھ دير بعد میں نے ديكھا كہ دو لاشوں اور دو زخميوں كو تباہ ہونے والی گاڑيوں سے دور لے جايا جا رہا ہے`۔

افغانستان میں خود كش حملوں میں ايك مرتبہ پھر تيزی ديكھنے میں آ رہی ہے اور یہ كابل اور اس كے نواح میں گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والا تيسرا حملہ تھا۔ ڈیڑھ ہفتہ قبل بھی كابل میں افغان پوليس كی بس پر ہونے والے بم حملے میں پينتيس افراد ہلاك اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha