مصر كے مفتی نے برطانیہ میں دارالافتاء كی تاسيس كا اظہار كيا

IQNA

مصر كے مفتی نے برطانیہ میں دارالافتاء كی تاسيس كا اظہار كيا

10:23 - July 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1559069
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے اخبار اكنامسٹ نے یہ خبر شائع كی ہے كہ جس میں برطانیہ نے ان كی تجويز كا خير مقدم كيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محيط سائیٹ نے لكھا ہے كہ مصر كے مفتی علی جمعہ نے ٹونی بليئر سے ملاقات میں دارالافتاء كی تاسيس كے حوالے سے بات كی تھی ٬ اور نامور علماء كے فتاوی كی اہميت پر بھی زور ديا تھا اور كہا تھا كہ معتبر اور صحيح فتاوی كے لیے معتبر اسلامی فقہی اداروں سے رجوع كيا جاۓ –
انہوں نے كہا كہ دينی علماء كو چاہیے كہ وہ اپنے فتاوی كو مسلمانوں كی حقيقی زندگی سے مطابقت دیں تاكہ ان دونوں میں گہرا رابطہ برقرار رہے –
برطانوی حكومت نے اس تجويز كا خير مقدم كيا ہے لہذا اسے عملی جامہ پہنانے پر كام شروع كر ديا گيا ہے –
138937
نظرات بینندگان
captcha