ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائیٹ نے لكھا ہے كہ یہ محفل يمن كے توحيد اجتماعی سنٹر كے زير اہتمام منعقد كی گئی ہے جس میں يمن كی انجمن علماء كے سربراہ شيخ ناصر الشيبانی نے بھی شركت كی –
شيخ ناصر الشيبانی نے اپنے خطاب میں كہا كہ ہم تمام حفاظ كے لیے خاص احترام كے قائل ہیں اور ان سے مسجد اور قرآنی محافل كے علاوہ دوسرے ميدانوں میں بھی استفادہ كریں گے-
انہوں نے كہا كہ قرآن كے حفاظ كا معاشرے میں بہت بڑا كردار ہے لہذا انہیں چاہیے كہ قرآنی مفاہيم پر عمل پيرا ہو كر حقيقی اسلام كی نشر و اشاعت میں بھر پور حصہ لیں –
140049