٫٫ اسلام اور وحدت ٬٬ كے عنوان پر سری لنكا میں كانفرنس

IQNA

٫٫ اسلام اور وحدت ٬٬ كے عنوان پر سری لنكا میں كانفرنس

10:13 - July 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1564080
بين الاقوامی گروپ : سری لنكا كے دارالحكومت كولمبو میں عيسائی ٬ بدھ مت اور اسلامی رہنماؤں كی شركت سے ٫٫ وحدت اور اسلام ٬٬ نامی كانفرنس منعقد ہوئی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مجمع تقريب مذاھب اسلامی كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری نے ٫٫ اسلام اور وحدت ٬ نامی كانفرنس كی افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ مسلمانوں میں بيداری كی لہر نے دشمن كی سازشوں كو بے نقاب كر ديا ہے ٬بالخصوص صیہونيوں كے مقابلے میں حزب اللہ كی كاميابی نے ثابت كر ديا ہے كہ اختلاف اور فرقہ واريت سے مسلمانوں كی ترقی كا راستہ نہیں روكا جا سكتا –
سری لنكا كے صدر نے اپنے پيغام میں كہا كہ اديان صلح اور اتحاد میں كليدی كردار ادا كر سكتے ہیں اور یہ كانفرنس نہ صرف اسلامی مذاھب كے مابين اتحاد كا باعث بنے گی بلكہ اس كے ذريعہ مختلف اديان كے مابين گفتگو كے مواقع بھی فراہم ہوں گے –
انہوں نے كہا كہ انسانی حقوق كا احترام تمام اديان كا مشتركہ نكتہ ہے –
144813

نظرات بینندگان
captcha