يمن میں اسلامی اسمبليوں كا عالمی اجلاس

IQNA

يمن میں اسلامی اسمبليوں كا عالمی اجلاس

13:10 - July 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1564560
بين الاقوامی گروپ : يمن كے دارالحكومت صنعا میں اسلامی ممالك كی قومی اسمبليوں كا یہ اجلاس ٫٫ فلسطين كی خاطر ہاتھوں میں ہاتھ دو ٬٬ كے نعرے سے شروع ہو رہا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نسيج سائیٹ نے لكھا ہے كہ اس اجلاس كے سربراہ عبد الحميد المناصرہ نے كہا ہے كہ اس اجلاس میں تمام اسلامی ممالك كے نمائندگان نے شركت كی اور ان تمام كاروائيوں كی مذمت كی گئی جو اسلام كے نام پر شدت پسندی پھيلانے كے لیے كی جا رہی ہیں –
اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد دنياۓ اسلام میں گروہی اختلافات كو ختم كر كے سياسی ميدان میں شركت اور جمہوريت كا استحكام اور فلسطينيوں كو دوبارہ مذاكرات كی ميز پر لانا اور عراق سے اتحادی فوجوں كا انخلا اور لبنان میں حالیہ خونريزی كا خاتمہ قرار ديا ہے –
145073

نظرات بینندگان
captcha