ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مراكش ويب سائیٹ نے لكھا ہے كہ اسلام كی ثقافتی ہفتہ كے پروگراموں كا آغاز ۳۰ جولائی ۲۰۰۷ سے ہوگا جس میں سيمينار اور ثقافتی سرگرمياں پيش كی جائیں گی –
جن كا عنوان دھشت گردی كے خلاف مہم اور دين اسلام كی صلح و آشتی پر مبنی ثقافت كو وسعت دينا ہے – اس ہفتے كا انعقاد مراكش حكومت كے اس اعلان كے بعد ہوا كہ حكومت شدت پسندی كے خلاف مقابلہ كرنا چاہتی ہے –
ياد رہے كہ مراكش میں ۹۸ فی صد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے –
147591