شہر اليگودرز میں ۱۶۰۰ افراد اعتكاف كی تقريب میں شركت كریں گے

IQNA

شہر اليگودرز میں ۱۶۰۰ افراد اعتكاف كی تقريب میں شركت كریں گے

10:00 - July 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1566753
اعزازی گروپ / امير سلطان احمدی : شہر اليگودرز كی مساجد میں ۱۶۰۰ مؤمنين اعتكاف كی روحانی تقريب میں شركت كریں گے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے لرستان سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ تبليغات اسلامی اليگودرز كے انچارج نے كہا كہ پورے ملك كی طرح یہاں پر بھی اعتكاف كی روحانی محافل منعقد ہوں گی اور اس امر خير كے لیے اسی شہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے ايك كمیٹی تشكيل دے دی گئی ہے –
انہوں نے مزيد وضاحت كی كہ یہ سنت حسنہ گندمينہ ٬ دوزان اور سول آباد میں بھی منعقد كی جاۓ گی اور اس كا اہتمام وہاں كے علماء كرام نے كيا ہے خواہش مند حضرات وہاں پر موجود علماء كرام كے پاس اپنے نام درج كرواسكتے ہیں –
جناب محبی نے كہا كہ جامع مسجد امام حسين ٬ فاطمیہ اور حسينی میں بھی اعتكاف كی تقريب ہوگی خواہش مند حضرات اس شہر كے ادارہ تبليغات اسلامی میں اپنے نام درج كروا سكتے ہیں –
147862
نظرات بینندگان
captcha