ملائيشيا میں تلاوت قرآن كے عالمی كورس كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں تلاوت قرآن كے عالمی كورس كا انعقاد

10:21 - July 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1567109
بين الاقوامی گروپ : ملائيشيا میں منعقد ہونے والی قرآنی كورس میں شركت كے لیے ۶۰ ممالك كے قرّا اور حفاظ كو دعوت دی گئی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے ادارہ امور اسلامی كے سربراہ سيد وان محمد شيخ عبد العزيز نے یہ خبر ديتے ہوۓ كہا كہ انشاء اللہ ۲۲ اگست كو كولاالمپور میں عالمی سطح پر قرآنی كورس كا اہتمام كيا جاۓ گا جس میں ۶۰ ممالك سے قرا اور حفاظ شريك ہوں گے – اور اس كورس كا سلسلہ ايك ہفتے تك جاری رہے گا –
شيخ عبد العزيز نے مزيد كہا كہ گذشتہ سال اس كورس میں ۵۲ ممالك كے افراد نے شركت كی تھی –
انہوں نے كہا كہ اس كورس كا افتتاح ملائيشيا كے بادشاہ ميزان زين العابدين كریں گے –
148498
نظرات بینندگان
captcha