زرند میں تربيت مدرس كے قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

زرند میں تربيت مدرس كے قرآن سنٹر كا افتتاح

10:36 - July 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1567123
قرآنی سرگرمياں گروپ : تربيت معلم قرآن سنٹر كا آغاز اگست ۲۰۰۷ كے اوائل میں ادارہ اوقاف اور امور خریہ زرند كے تعاون سے كيا جاۓ گا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وحيد دژآلون جو كہ ادارہ اوقاف اور امور خيرہ شھر زرند كے انچارج ہیں نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ جن افراد كے پاس ايف اے كی سند ہے ان كلاسوں كے لیے ان كے نام درج كیے گۓ ہیں –
انہوں نے زرند كے قرآنی سنٹر كو مشہد كے تربيت معلم قرآن كريم سنٹر كی ايك شاخ قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ اب تك ۱۵۰ طلبہ نے قرآنی علوم كے مختلف شعبوں میں اپنے نام درج كرواۓ ہیں اس كورس كے اختتام پر طلبہ كو سند بھی دی جاۓ گی –
146134
نظرات بینندگان
captcha