دبئی میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

دبئی میں حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

11:01 - August 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1568568
بين الاقوامی گروپ : دبئی میں پانچواں حفظ قرآن مقابلہ ٫٫ الحافظ المواطن ٬٬ كے عنوان سے ۶ اگست كو منعقد ہو گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائیٹ سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ مقابلے میں ۲۵ حفاظ قرآن كريم شركت كریں گے اور یہ مقابلہ ٫٫ طوار ٬٬ دبئی میں منعقد ہو گا –
یہ مقابلہ دو گروہوں میں ہوگا پہلے دن مردوں كا مقابلہ ہو گا اور تيسرے دن خواتين كے درميان مقابلہ ہو گا –
اس مقابلہ میں پانچ قرآنی سوال بھی پوچھے جائیں گے اور جو حفاظ ۸۰ فی صد سوالوں كے جواب دیں گے ان كو ۲۰ درہم انعام كے طور پر دیۓ جائیں گے –
اس حفظ قرآن كريم كے مقابلے میں ٫٬ فاطمہ حسين آل علی ٬٬ اور ٫٫ خديجہ عبدہ سعيد ٬٬ خواتين سے مخصوص مقابلے كی منصف ہوں گی اور ٫٫ شيخ درويش فرج ٬٬ اور ٫٫ شيخ فاروق فخر الدين ٬٬ مردوں كے مقابلے كے منصف ہوں گے –
149389

نظرات بینندگان
captcha