ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ای بی سی سے نقل كيا ہے كہ آسٹريليا حكومت كے عہدے داروں اور انڈونيشيا كے مذھبی اداروں كا مابين ہونے والے مذاكرات میں یہ طے پايا كہ آسٹريليا ٬ انڈونيشيا میں ۲۹ ملين ڈالر كی لاگت سے پانچ سو اسلامی مدارس كی تعمير كرے گا –
موصولہ رپورٹ كے مطابق ۲۰۰۹ تك انڈو نيشيا كے مختلف صوبوں میں ۲۰۰ تعليمی اور تفريحی مراكز تعمير كیے جائیں گے –
قابل ذكر ہے كہ انڈو نيشيا كی كل آبادی ۲۳۸ ملين ہے جس میں ۹۰ فيصد مسلمان ہیں –
150669