افغانستان میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام نے اپنے كام كا آغاز كر ديا ہے

IQNA

افغانستان میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام نے اپنے كام كا آغاز كر ديا ہے

12:28 - August 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1570189
بين الاقوامی گروپ : مركز امام ھادی علیہ السلام كی كوششوں سے افغانستان كے دارالحكومت كابل كے علاقہ پرچی میں دارالقرآن امام رضا علیہ السلام كا افتتاح ہو گيا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اباء نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دارالقرآن كی افتتاحی تقريب میں كابل كے شيعوں كے مرجع آيت اللہ سيد صادق حسينی شيرازی كے دفتر كے افراد ٬ مركز اسلامی ٬ امام ھادی علیہ السلام كے اراكين ٬ سياسی اور مذھبی شخصيات اور كابل كے شھريوں نے شركت كی –
اس دارالقرآن كے اھداف مندجہ ذيل ہیں
1. قرآنی اساتذہ كی تربيت
2. مختلف قرآنی علوم كی تعليم
3. اس ملك میں ناخواندگی كو دور كرنے كے لیے مختلف پروگراموں كا اجراء
151956
نظرات بینندگان
captcha