ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق شھيد آيت اللہ سيد اسد اللہ مدنی ۱۳۲۳ھ ق كو ﴿دھخوار قان﴾ ﴿شھر آذر﴾ میں پيدا ھوئے جب آپ چار سال كے تھے تو آپ كی والدہ انتقال كرگئیں اور جب آپ سولہ سال كے ھوئے تو والد نے داغ مفارقت ديا
آپ كا بچپن بھت مشكلات میں گذرا آپ نے جوانی میں علم حاصل كرنے كےلئے قم مقدس كی طرف رخت سفر باندھا اور مشكلات كے باوجود دينی تعليم میں مشغول ھوگئے۔
آپ نے ابتدائی دينی تعليم كے بعد بزرگ اساتذہ كے فقہ،اصول اور فلسفہ كے دروس میں شركت كی اور كچھ عرصہ مرحوم آيت اللہ حجت كوہ كمری اور آيت اللہ سيد محمد تقی خوانساری كے درس خارج میں شريك ھوئے اور چار سال تك امام خمينی﴿رح﴾كی خدمت میں زانوے تلمذ طے كيا اور فلسفہ ،عرفان اور اخلاق كی تعليم حاصل كی۔
۱۶۳۸۵۳