متحدہ عرب امارات كے شھر رأس الخيمہ میں قرآن واحاديث كا مقابلہ

IQNA

متحدہ عرب امارات كے شھر رأس الخيمہ میں قرآن واحاديث كا مقابلہ

12:55 - September 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1585963
اعزازی گروپ/جمشيد غضنفری: متحدہ عرب امارات كے شھر رأس الخيمہ میں قرآن كريم واحاديث نبوی﴿ص﴾پر تيسرا مقابلہ منعقد كيا گيا ھے۔





ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كے اعزازی خبر نگار نے الخليج اخبار كے حوالے سے نقل كيا ھے كہ ۱۲رمضان المبارك كو قرآن واحاديث كے تيسرے مقابلے كا آغاز ھوا جس میں ۳۵ حفاظ اور قراء نے شركت كی ھے۔


موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ دو مراحل میں ھوگا۔پھلا مرحلہ قرائت اور حفاظ سے متعلق ھے اور دوسرا مرحلہ احاديث پيغمبر﴿ص﴾ كے عنوان پر ھے اس تيسرے مقابلے كی اختتامی تقريب ۱۷رمضان المبارك كو منعقد ھوگی جس میں دونوں مراحل كے ممتاز افراد كا انتخاب كيا جائے گا۔


۱۷۰۶۱۵
نظرات بینندگان
captcha