روس میں يوم القدس منايا جائے گا

IQNA

روس میں يوم القدس منايا جائے گا

10:48 - October 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1587500
بين الاقوامی گروپ: روس كے دارالحكومت ماسكو كی مسجد الكبير میں روز جمعہ ۲۳رمضان المبارك كو قدس كا عالمی دن منايا جائے گا اس كا اھتمام روس میں مفتيوں كی كونسل نے كيا ھے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے سعودی عرب كی اسلامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ اس تقريب میں اسلامی ممالك كے سفراء كے علاوہ اسلامی دنيا كی اھم شخصيات اور روس كی سركاری شخصيات بھی شركت كریں گی

روس كے مفتيوں كی كونسل كے ترجمان نے كہا كہ اديان آسمانی كے پيروكاروں كے درميان اور مسلمانوں كے دلوں میں قدس اور مسجد الاقصٰی كا بھت بڑا مقام ھے

ياد رھے كہ اس تقريب كا مقصد مسلمانوں كو قدس اور فلسطين كے مسائل كی طرف توجہ دلانا ھے۔

۱۷۲۱۸۸
نظرات بینندگان
captcha