مسجد نبوی كے دروازے زائرين كےلئے چوبيس گھنٹے كھلے رھیں گے

IQNA

مسجد نبوی كے دروازے زائرين كےلئے چوبيس گھنٹے كھلے رھیں گے

11:04 - October 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1591144
بين الاقوامی گروپ: زائرين اور عبادت گذاروں كی سھولت كےلئے مسجد نبوی كے دروازے دن رات كھلے رھیں گے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے عرب نيوز كے حوالے سے كہا ھے كہ مدينہ كے گورنر عبدالعزيز بن مجيد نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ اس جديد پروگرام كے تحت زائرين مسجد میں زيادہ سے زيادہ وقت عبادت اور رازونياز میں گذار سكتے ھیں۔

انھوں نے مزيد كہا كہ اس كے بعد مسجد نبوی كے دروازے صرف مخصوص اوقات جيسے تعميری ضرورت كے وقت بھت كم وقت كےلئے بند كئے جائیں گے

امور مسجد نبوی كے ناظر جناب شيخ صالح الحسينی نے كہا كہ یہ تمام مسلمانوں كےلئے خوشخبری ھے خاص كر ان زائرين كےلئے جو دوركی مسافت طے كركے مدينہ منورہ زيارات كےلئے آتے ھیں۔

۱۷۶۱۵۶
نظرات بینندگان
captcha