آل بویہ كے مشہور حكمران ٫٫عضد الدولہ ديلمی ٬٬ كی نجف اشرف میں وفات (۳۷۲ ھ ق)

IQNA

آل بویہ كے مشہور حكمران ٫٫عضد الدولہ ديلمی ٬٬ كی نجف اشرف میں وفات (۳۷۲ ھ ق)

13:03 - October 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1593176
عماد الدولہ ديلمی نے ۳۳۸ ھ ق كو اپنی جانشينی اور فارس كی حكمرانی كا عہدہ عضد الدولہ كے سپرد كيا-
عضد الدولہ آل بویہ كا معروف ترين حاكم ہے جس نے اپنی سلطنت كے دوران شہروں كی فتح اور آباد كاری اور محل بنانے میں بہت محنت كی –عضد الدولہ كے دور میں اس كی حكومت درياۓ عمان كے سواحل سے ليكر شام اور مصر كی سرحدوں تك پھيلی ہوئی تھی-فارس میں امير نامی (ڈيم)اس كی ياد دلاتا ہے –اسی طرح بغداد میں پہلی مرتبہ اس كے نام سے خطبہ پڑھا گيا –عضدالدولہ كا مذھب ،تشيع تھا اور اس كا دربار دانشوروں كا مركز تھا اور كئی كتابیں اس كے نام سے لكھی گئی ہیں – اس كی وفات ٨ / شوال المكرم (٣۷٢ ه ق ) كو هوئی اس كی ميت كو حضرت امير المومنين علی بن ابيطالب ۜ كے حرم مطہر كے جوار میں دفن كيا گيا -
نظرات بینندگان
captcha