ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق trendaz نيوز ايجنسی نے كہا ہے كہ ٫٫ زاگاتا ٬٬ يونيورسٹی كے سربراہ نے ۱۰ طالبات كو پردہ كرنے كے جرم میں كلاسوں میں آنے سے منع كر ديا ہے ۔ اخراج كی گئی طالبات نے ايك خط لكھ كر وزارت تعليم كو اپنی رپورٹ بھيج دی ہے ۔ جواب میں وزارت تعليم نے لكھا ہے كہ مذكورہ يونيورسٹی میں با پردہ خواتين كے تعليم حاصل كرنے پر كسی قسم كی پابندی آذربائيجان كے قانون كے خلاف ہے ۔
182974