ھندوستان میں قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا اختتام

IQNA

ھندوستان میں قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا اختتام

14:12 - November 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1603216
بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۱۷ نومبر ۲۰۰۷ ء كو نيو دھلی كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے اختتام پذير ہو گۓ ان مقابلوں میں ايران ٬ انڈو نيشيا ٬ ملائشيا ٬ كويت ٬ عمان ٬ بنگلہ ديش ٬ نيپال اور ہندوستان كے قرّا نے شركت كی

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ثقافت و ارتباطات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں رايزنی كے ركن قاسم مرادی اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے عہديدار طوافی نے شركت كی اور اس كے علاوہ ان مقابلوں میں شريك ممالك كے سفارت كاروں نے بھی شركت كی ان مقابلوں میں ايران كے علی محمد پور نے بعنوان قاری اور صدری زادہ نے بعنوان منصف شركت كی –
191241
نظرات بینندگان
captcha