بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے زابل كے میڈيكل كالج میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی ۔
اس محفل كا مقصد اسٹوڈنٹس كو قرآن اور اس پر عمل كی طرف راغب كرنا ہے ۔
زابل میڈيكل كالج میں قائد انقلاب كے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمين زرقانی نے قرائت اور قرآن پر عمل كی اہميت اور قرآن میں تدبر اور تفكر كے موضوع پر تقرير كی ۔
اس نورانی محفل كے اختتام پر قرّا نے قرآن كريم كی تلاوت كی اور پھر انہیں انعامات دیۓ گۓ ۔
198417