بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے سعودی عرب كے روزنامہ الرياض كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے حج و عمرہ كے سربراہ ٫٫ محمد عبد الصمد ٬٬ نے بتايا ہے كہ تا حال ۲۰ ہزار سوڈانی باشندے مناسك و اعمال حج بجا لانے كے لیے سعودی عرب پہنچ چكے ہیں اور باقی بھی عنقريب پہنچ جائیں گے انہوں نے مزيد كہا كہ تمام زائرين كرام صحت و سلامتی كے ساتھ ہیں اور انہیں ہر قسم كی سہوليات سے بہرہ مند كيا جاۓ گا ۔آخر میں انہوں نے تمام عہدہ داروں كا شكریہ ادا كيا ۔
201014