بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (( ايكنا )) كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی مازندران كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ سال رواں كی ابتداء سے اب تك اس شہر كے دارالقرآن سے ۸۰ ہزار طلباء قرآنی تعليم سے آراستہ ہوئے ہیں –
اس دارالقرآن كے زير نظر ايك ہزار قرآنی معلم اپنی خدمات پيش كر رہے ہیں ان طلباء میں سے ۱۵ ہزار كا تعلق پرائمری كلاسوں كی حد تك اور بقیہ كا تعلق مڈل اور ہائی اسكولوں سے ہے –
رپورٹ كے مطابق اس دارالقرآن سے ۷۰ افراد نے كل قرآن حفظ كيا ہے اور كئی طلباء قرآن كے مختلف حصوں كے حفظ میں مصروف ہیں –
204390