بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں قرآنی آيات كی روشنی میں موجودات كے متعلق بحث كی گئی ہے ۔
اس كتاب میں آسمان و زمين كی خلقت ، سورج كی حركت ، قيامت كے دن پہاڑوں كی حالت ، حيوانات اور گھاس ، خوبصورتی كا راز اور دوسری مرتبہ خلقت جيسے موضوعات كو زير بحث لايا گيا ہے ۔
اس كتاب كی تاليف میں مٶلف نے مندرجہ ذيل منابع سے استفادہ كيا ہے ۔
قرآن كريم ، جامع البيان ٫٫ طبری ٬٬ ، مفاتيح الغيب ، البحر المحيط ٫٫ ابو حيان ٬٬ ، درر المنثور فی تفسير الماثور ، الجامع الاحكام القرآن ، الكشاف زمخشری ، اور انوار التنزيل بيضاوی
یہ كتاب ۵۰۰۰ نسخوں كی تعداد میں شائع كی گئی ہے اور اس كے صفحات كی تعداد ۱۴۴ ہے جبكہ اس كی قيمت ۱۳۰۰ تومان ہے ۔