قاہرہ میں ٫٫ اعتدال پسندانہ دينی خطابات ٬٬ تجزیہ و تحليل كے عنوان پر نشست

IQNA

قاہرہ میں ٫٫ اعتدال پسندانہ دينی خطابات ٬٬ تجزیہ و تحليل كے عنوان پر نشست

2:32 - December 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1615115
بين الاقوامی گروپ : ٫٫ دينی سخنوری میں اعتدال پسندی اور شدت پسندی كے خلاف علمی نشست كل قاہرہ میں منعقد كی گئی ہے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق مصری اخبار نے لكھا ہے كہ اس نشست كے شركاء علماء اور دانشوروں نے اعتدال پسندانہ سخنوری كو عام كرنے كی ضرورت پر زور ديا اور دين اسلام كی تعليمات كو صحيح طريقے سے پيش كرنے كو كہا ۔
علماء اور دانشوروں نے اس نشست میں سخنوری میں مٶثر اور با مقصد جدت پسندی پر خصوصی تاكيد كی اور كہا كہ ان تقارير كے عناوين كو قرآنی تعليمات اور سنت پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اخذ كيا جاۓ اور پھر انہیں زمانہ كے حالات اور تقاضوں سے ہم آھنگ كيا جاۓ ۔
اس نشست میں مصری وزير اوقاف محمود حمدی زقزوق نے خطاب كرتے ہوۓ مبلغين اور خطباء سے اپيل كی كہ وہ اپنی تقارير میں مسلمانوں كے موجودہ حالات كو مد نظر ركھتے ہوۓ اسلام كی صحيح تصوير پيش كریں ۔
205773
نظرات بینندگان
captcha