امويوں كے خلاف عباسيوں كی دعوت ابتداء میں مخفی تھی اور وہ لگوں كو یہ خوشخبری ديتے تھے كہ فتح كے بعد وہ پيغمبر اكرمۖ كی الواد میں سے كسی ايك كو خلافت كے لیے منتخب كریں گے-اھل بيت ۜ سے شديد محبت كی بنا پر لوگ انے كے ساتھ تعاون اور ابو مسلم خراسانی كی مدد سے امويوں كے خلاف ايك بھر پور قيام شروع كی-آخر كا رسفاح كے چچا عبد اللہ بن علی اور بنی امیہ كے آخری خليفہ مروان حمار كے درميان ہونے والی جنگ میں مروان كے قتل كے ساتھ ہی امويوں كی ہزار مہينوں كی غاصب حكومت كا خاتمہ ہو گيااس كے بعد مسلمانوں پر ايك اور ظالم خاندان حاكم بن بیٹھا جن كی حكومت پانچ صديوں سے زيادہ لمبی تھی-