ستار خان سن ۱۲۸۴ ھ ق كو آذر بائيجان كے علاقہ قرہ باغ میں پيدا ہوا – ابتداء میں وہ ايك عياش جوان تھا اور اپنی طرح كے دوست بھی ركھتا تھا مشروطہ كے آغاز اور تبريز كے محاصرہ كے واقعہ كے بعد وہ تحريك مشروطہ كے ساتھ مل گيا اور شجاعت اور بہادری كے جوہر دكھانے كی وجہ سے قومی سردار كے نام سے مشہور ہو گيا-
وہ محمد علی شاہ كے فرار كے بعد تہران كے فاتح افراد میں سے ايك تھا ليكن كچھ مدت كے بعد حكومت سے مڈ بھیڑ كی وجہ سے انہیں غير مسلح كر ديا گيا اور انہوں نے گوشہ نشينی اختيار كر لی اس نے اپنی زندگی كے آخری ايام تہران میں زخمی جسم اور روحی اضطراب میں گذارے آخر كار اس نے ۴۸ سال كی عمر میں وفات پائی اور اسے شہر ری میں حضرت شاہ عبد العظيم كے جوار میں دفن كر ديا گيا-