كراچی (پ ر) محفل مرتضیٰ سوسائٹی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران مولانا محمد ذكی باقری نے كہاكہ حضرت حسين ابن علی (ع)نے سر جھكانے كے بجائے كٹانے كو ترجيح دی۔ آپ نے دين كو سر بلند كرنے كے لئے اپنا سب كچھ قربان كيا اور شريعت محمدی كو ہميشہ كے لئے زندہ و جاويد كرديا۔ انہوں نے كہاكہ آج اسلام كے خلاف بے بنياد پروپيگنڈے ہو رہے ہیں اور مغربی دنيا اسلام كے خلاف صف آراء ہے ايسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے كہ ہم اسلام كے سنہری اصولوں اور دين كی تعليمات كو عام كریں تاكہ دنيا اس سے فيضاب ہو اور دنيا بھر میں مسلمانوں كا كھويا ہوا وقار بحال ہو۔ انہوں نے دنيا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے كہا كہ وہ اسوہ حسينی كی صدق دل سے پيروی كریں۔ شيعہ علماء كونسل پاكستان كے تحت مركزی امام بارگاہ جعفر طيار سوسائٹی میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران مولانا ذوالفقار جعفری نے كہاكہ حضرت امام حسين نے پاكيزہ فكر اور احكام خداوندی كے فروغ كے لئے پرچم حق بلند كيا اور باطل نظریہ كو ہميشہ كے لئے نابود كرديا۔ معروف عالم دين اور خطيب علامہ حسن ظفر نقوی نے كہاكہ قرآن اور اہلبيت رسول كی محبت نجات اور بخشش كا ذريعہ ہے۔ عزا خانہ زہرا سولجر بازار میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران انہوں نے كہاكہ ان مقدس ہستيوں نے تسليم و رضا اور جاں نثاری كی عظيم تاريخ رقم كی۔ معروف خطيب علامہ فرقان حيدر عابدی نے كہاكہ خدا كی معرفت اور محمد و آل محمد كی محبت كاميابی اور كامرانی كی دليل ہے۔ خراسان چوك سولجر بازار میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران انہوں نے كہا كہ احكام خداوندی اور شريعت محمدی كے دفاع كے لئے نواسہ رسول نے كربلا میں اپنے سے كئی گنا بڑے لشكر سے جنگ كركے اسلام كو حيات جاودانی بخشی۔ مولانا غلام رضا جعفری نے كہاكہ امام حسين اور ان كے رفقاء نے صبرواستقامت كی اعلیٰ مثال قائم كی۔ نارتھ ناظم آباد میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران انہوں نے كہا كہ نواسہ رسول نے صبروتحمل اور برداشت كی اعلیٰ روايت قائم كی اور مسلمانوں كو امن اور رواداری كا پيغام ديا۔ انہوں نے مسلمانوں سے كہاكہ ہمیں اس ماہ میں يكجہتی اور ہم آہنگی كا عملی مظاہرہ كرنا چاہئے تاكہ دشمنان اسلام كے عزائم ناكام ہوں۔ علامہ جعفر رضا نقوی نے كہا كہ محمد و آل محمد كی محبت كے بغير ايمان مكمل نہیں۔ گلبہار میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران انہوں نے كہاكہ رسول اكرمﷺ نے واضح طور پر كہاكہ ميرے بعد قرآن اور ميری عترت سے وابستہ رہو گے تو گمراہی سے بچے رہو گے لہٰذا ضروری ہے كہ ان مقدس ہستيوں كی پيروی كریں جن كی محبت كا حكم ديا گيا ہے۔ خطيب اہلبيت آغا سبط حيدر موسوی نے كہاكہ امت مسلمہ سيرت شبيری پر عمل كر كے كاميابی و كامرانی سے ہمكنار ہوسكتی ہے۔ امام بارگاہ صادقیہ لياقت آباد میں عشرہ محرم كی مجلس سے خطاب كے دوران انہوں نے كہاكہ حسينيت حق كی پہچان ہے۔