{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے امارات كے روزنامہ ٫٫ دار الخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كے تعميراتی امور كے انچارج ٫٫ خولہ سليمانی ٬٬ نے خبر دی ہے كہ یہ مسجد تعميرات كے آخری مراحل میں ہے اور اس وقت مسجد سے باہر صحن اور زير زمين پاركنگ میں كام ہو رہا ہے اس پاركنگ میں چار سو گاڑياں ٹھرانے كی گنجائش ہو گی ۔
جناب سليمانی نے بتايا كہ صحن اور پاركنگ میں ۲۵۰ ملين درھم خرچ ہوں گے ۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ عيد قربان كے موقع پر اس مسجد كا افتتاح كيا گيا تھا ۔
اس مسجد میں لوگ پنچگانہ نمازوں كی ادائيگی كے علاوہ شيخ زايد كی قبر پر فاتحہ پڑھنے كے لیے بھی آتے ہیں ۔ اس مسجد میں شمال ، جنوب اور مشرق میں تين دروازے ہیں جہاں سے لوگ آتے جاتے ہیں جبكہ اہم شخصيات كے لیے مغرب كی طرف بھی ايك دروازہ ہے ۔
یہ مسجد دنيا كی تيسری بڑی مسجد ہے جبكہ اس سے پہلے مسجد جامع الجزائر كہ جو كينیڈا كے انجينيئرز كی نگرانی تعمير ہوئی تھی دنيا كی تيسری بڑی مسجد تھی ۔
215234