{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے اعزازی نامہ نگار نے امارات كے ايك مجلے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گذشتہ روز الازھر يونيورسٹی میں یہ فيصلہ كيا گيا كہ ٫٫ عبد اللہ بن حمود الضری ٬٬ كی كتاب ٫٫ علوم حديث ٬٬ اس كے بعد يونيورسٹی میں لانا ممنوع ہے ۔
اس مجلے نے لكھا ہے كہ اس كتاب میں مٶلف كے طرز تحرير میں تعصب كی بو آتی ہے اور اس كتاب كی نشر و اشاعت كے ذريعے وہ شيعہ افكار كی ترويج كرنا چاہتے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے مٶلف عبد اللہ بن حمود يمن كی ايك شيعہ شخصيت ہیں اور انہوں نے یہ كتاب علوم حديث كے موضوع پر لكھی ہے ۔
یہ كتاب ۳۶۴ صفحات پر مشتمل ہے ۔
216611