وزير خارجہ : اسلام ،يورپی يونين میں شموليت كے لیے مانع نہیں ہے

IQNA

وزير خارجہ : اسلام ،يورپی يونين میں شموليت كے لیے مانع نہیں ہے

9:15 - January 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1624700
بين الاقوامی گروپ : تركی كے وزير خارجہ ٫٫ علی بابا جان ٬٬ نے بعض يورپی ممالك كے اس دعوے كو رد كر ديا ہے كہ اسلام يورپی يونين میں شموليت میں مانع ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے كويتی اخبار ٫٫ القبس ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے وزير خارجہ ٫٫ علی بابا جان ٬٬ نے سویٹزر لينڈ میں ايك اخباری كانفرنس میں كہا كہ تركی كے يورپی يونين میں شموليت سے يورپ میں مختلف اديان اور تہذيبوں كے درميان تعلقات میں بہتری آۓ گی ۔
بابا جان نے مزيد كہا كہ يورپی يونين میں شامل ممالك كو جان لينا چاہیے كہ يورپی يونين كو فقط عيسائيوں میں محدود كرنا ان كے فائدے میں نہیں ہے ۔
تركی كے وزير خارجہ نے وضاحت كی كہ ترك حكومت اور عوام ، تركی كے يورپی يونين میں شموليت كے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں تمام مشكلات كو دور كرنے كے لیے تيار ہیں ۔
انہوں نے غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جارحيت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ان مظالم كی وجہ سے علاقے میں صلح و آشتی كی كوششوں كو نقصان پہنچے گا ۔
216972

نظرات بینندگان
captcha