بھارتی عيسائيوں كا مسلمان متفكرين كے خط كا جواب

IQNA

بھارتی عيسائيوں كا مسلمان متفكرين كے خط كا جواب

10:17 - January 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1624765
بين الاقوامی گروپ : بھارتی عيسائيوں كی ايك جماعت نے مسلمان متفكرين كے خط كا جواب ديا ہے جس میں ان سے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان دوستی اور باہمی تعلقات میں بہتری كی اپيل كی گئی تھی ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق << indcatholic new >> نے لكھا ہے كہ بھارتی عيسائی برادری نے اسی ہفتہ كے آخر میں یہ خط تيار كيا ہے جس میں دونوں اديان آسمانی كے مشتركہ اصول بيان كیے گۓ ہیں اور مسلمان اور عيسائی برادری سے جو دنيا كی ۲ / ۱ آبادی كو شامل ہیں اپيل كی گئی ہے كہ وہ عالمی صلح كے لیے مشتركہ جدو جہد كریں ۔ بھارتی عيسائی برادری كے ترجمان نے اپنے خط كی وضاحت بيان كرتے ہوۓ كہا كہ اس میں مسلمان محققين كو ٫٫ خوبصورت تحفہ ٬٬ سے تشبیہ كی گئی ہے اور یہ خط انہیں خداوند پر ايمان كے لیے مشتركہ كوششوں پر تشويق دلاتا ہے انہوں نے كہا كہ مسلمان متفكرين كا خط مسلم اور عيسائی دوستی اور عالمی صلح كے لیے سنگ ميل ثابت ہو گا ۔
بھارتی عيسائی اگرچہ ان دو آسمانی اديان يعنی اسلام اور عيسائيت كے درميان بنيادی فرق پر ايمان ركھتے ہیں ليكن یہ فرق باعث نہیں بنتا كہ ہم ايك دوسرے كے قريب نہ آ سكیں اور ان دو اديان كے پيرو كاروں كے درميان باہمی تعلقات اچھے نہ ہو سكیں بلكہ ہماری یہ دوستی اور تعلقات صرف متفكرين اور علماء تك محدود نہیں رہنے چاہیں بلكہ اس كا دائرہ عوام تك پھيلنا چاہیے ۔ یہ خط اردو زبان اور دنيا كی دوسری زبانوں میں ترجمہ كر كے دنيا كے مختلف عيسائی مراكز كو ارسال كر ديا گيا ہے ۔ ياد رہے كہ اسی سال عيد سعيد فطر كے موقع پر مسلمانوں كے مختلف مكاتب فكر كے متفكرين نے ايك خط جس كا عنوان ٫٫ ہمارے اور تمہارے مشتركہ كلمہ ٬٬ تھا لكھ كر عيسائی راہنماٶں كو ارسال كيا تھا جس میں دونوں اديان كے درميان اچھے تعلقات كو فروغ دينے كی اپيل كی گئی تھی ۔
217102
نظرات بینندگان
captcha