ٹوگو میں دو ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

IQNA

ٹوگو میں دو ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

12:05 - January 31, 2008
خبر کا کوڈ: 1625037
بين الاقوامی گروپ : انجمن جھانی تبليغات اسلامی كے ٹوگو میں دفتر نے خبر دی ہے كہ ٫٫ مغربی افريقہ ٬٬ میں واقع ٹوگو كی مساجد اور قرآنی مراكز میں ۲ ہزار قرآنی نسخے تقسيم كیے گئے ہیں ۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مراكش كے اخبار ٫٫ التجديد ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ٹوگو میں موجود انجمن جھانی تبليغات اسلامی كے دفتر نے اپنی رپورٹ میں بتايا ہے كہ یہ قرآنی نسخے انجمن جہانی تبليغات اسلامی نے ہدیہ كیۓ ہیں اور یہ قرآنی نسخے ٹوگو كے مختلف شہروں كی مساجد ، حفظ قرآنی كے مراكز اور اسلامی موسسوں میں تقسيم كیۓ گۓ ہیں ۔ اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ طلباء كو دين اسلام كی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لیے انجمن جھانی تبليغات اسلامی نے اس ملك كے دينی مدارس میں تقريبا ۶ ہزار درسی كتابیں تقسيم كی ہیں ۔ اس انجمن كے دفتر نے كتابیں اور قرآن مجيد ، تقسيم كرنے كا مقصد وہاں كے مسلمانوں میں حفظ اور تلاوت قرآن كريم میں دلچسپی اور دينی ثقافت كی ترويج بتايا ہے ۔
ياد رہے كہ ٹوگو میں تبليغی سرگرميوں كی وجہ سے مسلمانوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت اس ملك میں زيادہ تر تعداد مسلمانوں كی ہی ہے ۔
217518
نظرات بینندگان
captcha