بين الاقوامی گروپ : يمن كے اقتصادی ماہرين نے بتايا كہ ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد يمن میں ڈنمارك كی مصنوعات كی مانگ میں كمی آئی ہے ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے اسلامی بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی I I N A كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يمن كے اقتصادی ماہرين نے يمن كی خبر رساں ايجنسی ٫٫ صبا ٬٬ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ڈنمارك میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كے بعد يمن میں ڈنمارك كی مصنوعات كی مانگ میں نا قابل يقين حد تك كمی آئی ہے ۔
اور اس سے ڈنمارك كی مصنوعات بيچنے والوں كو بھاری نقصان ہوا ہے ۔
225635