انڈونيشيا میں كتب اسلامی كی نمائش كا انعقاد

IQNA

انڈونيشيا میں كتب اسلامی كی نمائش كا انعقاد

11:11 - March 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1635000
بين الاقوامی گروپ : انڈو نيشيا كے دار الحكومت جكارتہ میں يكم مارچ ۲۰۰۸ ء كو كتب اسلامی كی ايك نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے ۔ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كے درميان كتاب خوانی كی ثقافت كو فروغ دينا ہے ۔

{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے روزنامہ ٫٫ انٹرا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ نمائش يكم مارچ ۲۰۰۸ ء كو شروع ہوئی جو ۹ مارچ تك جاری رہے گی یہ نمائش اسٹیڈيم ٫٫ Bung karno ٬٬ میں لگائی گئی ہے ۔
اس نمائش میں ۸۲ پبلشرز نے ۲۵ ہزار جلد اسلامی كتابیں نمائش كے لیے ركھی ہیں ۔
اس نمائش كے ضمن میں اسلامی موضوعات پر تقارير كا بھی انتظام كيا گيا ہے ۔
اميد كی جا رہی ہے ۲ لاكھ دس ہزار افراد اس نمائش كو ديكھنے آئیں گے ۔
229303

نظرات بینندگان
captcha