امام جمعہ نجف اشرف : قرآن كا پيغام دنيا میں امن و آشتی كا قيام ہے

IQNA

امام جمعہ نجف اشرف : قرآن كا پيغام دنيا میں امن و آشتی كا قيام ہے

11:53 - March 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1635824
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے امام جمعہ ٫٫ سيد صدر الدين قبانچی ٬٬ نے ۴ مارچ ۲۰۰۸ كو نجف اشرف میں مجلس اعلی انقلاب اسلامی عراق كے اجلاس میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد كا پيغام مختلف تہذيبوں اور اديان كے پيرو كاروں كے درميان امن و آشتی كا قيام ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے خبر رساں ايجنسی ٫٫ براثا ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سيد صدر الدين قبانچی نے كہا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آج سے ۱۴۰۰ سال پہلے قرآنی تعليمات پر عمل پيرا ہوتے ہوۓ لوگوں كو مساوات ، بھائی چارے اور ايك دوسرے كے خون میں ہاتھ رنگنے سے باز رہنے كی دعوت دی اور دنيا كو صلح اور پر امن زندگی گزارنے كا پيغام ديا ۔
انہوں نے ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ مغربی سماج كے كچھ شدت پسند گروہوں نے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كی توھين كر كے پوری دنيا میں كروڑوں مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كيا ہے ۔
230402

نظرات بینندگان
captcha