يوگنڈا میں ايك عظيم مسجد كا افتتاح

IQNA

يوگنڈا میں ايك عظيم مسجد كا افتتاح

10:39 - March 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1636530
بين الاقوامی گروپ : ۱۷ مارچ ۲۰۰۸ ء كو يوگنڈا كے دار الحكومت میں بہت بڑی مسجد كا افتتاح كيا جاۓ گا ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے ٫٫ دی نيو ويژن ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ليبيا كے صدر ٫٫ معمر قذافی ٬٬ اور يوگنڈا كے صدر ٫٫ ياوری موسوی ٬٬ ايك تقريب میں اس مسجد كا افتتاح كریں گے ۔
يوگنڈا كی مسلم كونسل كے ترجمان ٫٫ انسركو موتو مبا ٬٬ نے كہا كہ اس مسجد كی افتتاحی تقريب كے ساتھ ساتھ جشن ميلاد النبی ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ﴾ بھی منعقد كيا جاۓ گا ۔
اس مسجد كی تعميرات كے اخراجات ٫٫ انجمن نداۓ اسلام ٬٬ نے برداشت كیے ہیں اور اس مسجد میں ۱۵۰۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہے ۔
اس كے علاوہ اس مسجد میں كانفرنس ہال ، لائبريری اور كمپيوٹر روم كا بھی انتظام ہے ۔
231847

نظرات بینندگان
captcha