قرآن مخالف فلم كے خلاف پاكستان كے مسلمانوں كا ردعمل

IQNA

قرآن مخالف فلم كے خلاف پاكستان كے مسلمانوں كا ردعمل

11:39 - April 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1641136
بين الاقوامی گروپ: ۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو پاكستان كے شھر كراچی میں مسلمانوں نے گریٹ ولڈر كی قرآن مخالف فلم پر احتجاج كرتے ہوئے پاكستان سے ہالينڈ كے سفير كو نكال دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی ''ap '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۵ ھزار سے زائد پاكستانی مسلمانوں نے كراچی كی سڑكوں پر قرآن مخالف فلم كے خلاف مظاہرہ كيا۔ مظاہرين نے '' گریٹ ولڈر'' كی تصاوير كو نذرآتش كيا اور حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا كہ وہ ان يورپی ممالك سے ہرقسم كے سفارتی تعلقات ختم كرے جو ان توھين آميز اقدامات كی حمايت كرتے ہیں۔ مظاہرين نے وضاحت كی كہ اسلامی اقدار كی توھين آزادی بيان نہیں ہے بلكہ آزادی شدّت پسندی ہے۔ مظاہرين كا نعرہ تھا كہ ہم پيغمبر اسلام ﴿ص﴾كی عزت و حرمت كی خاطر اپنی جان قربان كرنے كو تيار ہیں۔
237194

نظرات بینندگان
captcha