ڈنمارك میں ''جامعھ الازھر'' كے جديد شعبے كی تاسيس

IQNA

12:21 - April 09, 2008
خبر کا کوڈ: 1641549

ڈنمارك میں ''جامعھ الازھر'' كے جديد شعبے كی تاسيس

بين الاقوامی قرآنی گروپ: ڈنمارك میں اسلامی مركز ''الازھر'' كی ايك شاخ كھولی جائے گی اس كا مقصد مغربی دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں غلط نقطہ نظر كی اصلاح ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے كويت كے روز نامہ '' القبس'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز میں الازھر يونيورسٹی كے مضامين پڑھائے جائیں گے۔ اس مركز كی تاسيس كا مقصد اسلام كے حقيقی چہرے كی پہچان اور اسلامی تعليمات كے بارے میں غلط افكار كا مقابلہ ہے۔ الازھر يونيورسٹی كے ذمہ دار افراد نے بتايا كہ ڈنمارك كے حكام سے اس جديد شبعے كی تاسيس كے سلسلے میں ابتدائی طور پر گفتگو ہو چكی ہے۔
237475
نظرات بینندگان
captcha