بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی '' ''zee news
كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كتاب آيات شيطانی كے مصنف سلمان رشدی نے ايك انٹرويو میں كہا ہے كہ میں نے اسلامی جمھوریہ ايران كے قائد كے ميرے بارے میں واجب القتل فتوے كے ڈر سے ظاہری طور پر اسلام قبول كيا تھا۔ اس نے مزيد كہا كہ اس زمانے میں تمام لوگ مجھ سے متنفر تھے اور میں نے مجبوراً ظاہری طور پر اسلام قبول كيا تھا۔ سلمان رشدی نے كتاب آيات شيطانی كی اشاعت اور امام خمينی كے اس كے متعلق واجب القتل فتوے كے بعد ۱۹۹۰ ء میں ظاہری طورپر اسلام قبول كر ليا تھا تاكہ اسطرح وہ اپنے آپ كو موت سے نجات دے سكے۔
سلمان رشدی نے كتاب آيات شيطانی كے بارے میں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے۔ كہ مجھے مسلمانوں كی تنقيد سے بہت دكھ ہوا ہے۔ كيونكہ یہ كتاب ميری بہترين كتاب ہے۔
237596