بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے مصری اخبار'' الاھرام'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مصر پارليمنٹ میں مذہبی امور كے انچارج جناب ''احمد عمر ھاشم'' نے اس بارے میں كہا كہ عالمی سطح پر تشكيل دی جانے والی كمیٹی كا مقصد اسلامی تعليمات اور پيغمبراسلام كی شان میں ہونے والی گستاخيوں كا سد باب كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہاكہ اس كمیٹی كا مركزی دفتر مصر كے دارالحكومت ''قاھرہ'' میں ہو گا۔ مذكورہ عالمی كمیٹی كے نائب جناب خالد رزق نے كہا كہ مصر اور تمام ممالك كے مسلمان ، كمیٹی كے ركن بن كر اسلامی مقدسات اور پيغمبر اسلام كی شان میں ہونے والی اہانت كے مقابلے كا راہ حل پيش كر سكتے ہیں۔
238559