بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' ''brunei online '' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مردوں كے قرائت قرآن كريم كے مقابلے میں ''نور القرآن '' گروپ نے پہلی ''الندا'' گروپ نے دوسری اور ''القاريون'' گروپ نے تيسری پوزيشن حاصل كی۔ جبكہ خواتين كے قرآئت قرآن كريم كے مقابلے میں ''حارثاتون النسا'' گروپ نے پہلی ''الاكمام'' گروپ نے دوسری اور '' نورالمودہ'' گروپ نے تيسری پوزيشن حاصل كی۔ پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے گروپ كو تين ھزار دوسرے نمبر پر آنے والے گروپ كو دوھزار اور تيسرے نمبر پر آنے والے گروپ كو ايك ھزار برؤنائی ڈالر انعام كے طور پر ديئے گئے۔
'' زين القرآن'' مقابلے ۲۰۰۱ ء میں پہلی مرتبہ برونائی میں منعقد كیے گئے۔ دنيا میں قرآن مجيد كے صرف یہی مقابلے گروہی شكل میں منعقد ہوتے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں برونائی كے جوانوں نے ان مقابلوں كا بہت زياده استقبال كيا ہے۔
240047