چيچنيا میں اسلامی ملبوسات كی پہلی '' شاپ '' كا افتتاح

IQNA

چيچنيا میں اسلامی ملبوسات كی پہلی '' شاپ '' كا افتتاح

11:29 - April 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1644667
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ اپريل ۲۰۰۸ء كو چيچنيا میں پہلی اسلامی ''شاپ'' كا افتتاح كيا گيا۔
ايران كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی '' انٹرفيكس'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس شاپ میں كاٹن ، پاپلين اور ريشم پرمشتمل مختلف قسم كے اسلامی ملبوسات میں دستياب ہیں۔ اس شاپ میں كام كرنے والے افراد نے بتايا كہ اس ''شاپ'' میں جوان خواتين كا رجوع بہت زيادہ ہے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے چيچنيا كے صدر جناب ''رمضان قادروف '' نے خواتين كو تاكيد كی تھی كہ وہ عمومی جگہوں پر مناسب لباس پہنا كریں كيونكہ مناسب اور با پردہ لباس چيچنيا كی خواتين كی ہميشہ سے پہچان رہی ہے۔
241312

نظرات بینندگان
captcha