ھندوستان میں اسلامی انسائيكلو پیڈيا كی اشاعت

IQNA

ھندوستان میں اسلامی انسائيكلو پیڈيا كی اشاعت

12:08 - April 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1645050
بين الاقوامی گروپ: ھندوستان كی رياست كيرالہ میں ''from kozhikode to khilafath'' كے عنوان سے اسلامی انسائيكلو پیڈيا كی نویں جلد اسلامی پبلشرز''iph'' كے تعاون سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پھ آگئی ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روزنامہ ''newindpress '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ھندوستان كی تاريخی تحقيقاتی كونسل كے انچارج نارائن نے نویں جلد كے بارے میں كہا كہ اس انسائيكلو پیڈيا میں ۱۰۰۰ ابواب ہیں جوايك سو پچاس مولفين كے تعاون سے مرتب كیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ھندوستان كے جنوب میں اسلام كی آمد كے بارے میں مكمل معلومات فراہم كرنے كے لیے انسائيكلو پیڈيا كی نویں جلد كی طرف رجوع كر سكتے ہیں۔ نارائن نے كہا كہ غير مسلم حضرات، اسلام كو سمجھنے كے لیے اس جلد كی طرف رجوع كركے مفيد معلومات حاصل كر سكتے ہیں۔
241655
نظرات بینندگان
captcha